Surah

Information

Surah # 81 | Verses: 29 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 7 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَاِذَا الۡعِشَارُ عُطِّلَتۡۙ‏ ﴿4﴾
اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں ۔
و اذا العشار عطلت
And when full-term she-camels are neglected
Aur jab das mah ki hamla oontniyan chor di jaein gi
اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیوں کو بھی بیکار چھوڑ دیا جائے گا ۔ ( ٢ )
( ٤ ) اور جب تھلکی ( گابھن ) اونٹنیاں ( ف۵ ) چھوٹی پھریں ( ف٦ )
اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی4 ،
اور جب حاملہ اونٹنیاں بے کار چھوٹی پھریں گی ( کوئی ان کا خبر گیر نہ ہوگا )
سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :4 عربوں کو قیامت کی سختی کا تصور دلانے کے لیے یہ بہترین طرز بیان تھا ۔ موجودہ زمانہ کے ٹرک اور بسیں چلنے سے پہلے اہل عرب کے لیے اس اونٹنی سے زیادہ قیمتی مال اور کوئی نہ تھا جو بچہ جننے کے قریب ہو ۔ اس حالت میں اس کی بہت زیادہ حفاظت اور دیکھ بھال کی جاتی تھی تاکہ وہ کھوئی نہ جائے ، کوئی اسے چرا نہ لے ، یا اور کسی طرح وہ ضائع نہ ہو جائے ۔ ایسی اونٹنیوں سے لوگوں کا غافل ہو جانا گویا یہ معنی رکھتا تھا کہ اس وقت کچھ ایسی سخت افتاد لوگوں پر پڑے گی کہ انہیں اپنے اس عزیز ترین مال کی حفاظت کا بھی ہوش نہ رہے گا ۔