Surah

Information

Surah # 81 | Verses: 29 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 7 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَمَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿29﴾
اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاہ سکتے ۔
و ما تشاءون الا ان يشاء الله رب العلمين
And you do not will except that Allah wills - Lord of the worlds.
Aur tum baghair parwardigar e alam kay chahaye kuch nahi chah saktay.
اور تم چاہو گے نہیں ، الا یہ کہ خود اللہ چاہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ۔
( ۲۹ ) اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ چاہے اللہ سارے جہان کا رب ،
اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے23 ۔ ؏
اور تم وہی کچھ چاہ سکتے ہو جو اللہ چاہے جو تمام جہانوں کا رب ہے
سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :23 یہ مضمون اس سے پہلے سورہ مدثر آیت 56 ، اور سورہ دھر آیت 30 میں گزر چکا ہے ۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد ششم ، المدثر ، حاشیہ 41 ۔