Surah

Information

Surah # 82 | Verses: 19 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 82 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَاِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡۙ‏ ﴿3﴾
اور جب سمندر بہہ نکلیں گے ۔
و اذا البحار فجرت
And when the seas are erupted
Aur jab samander bhy niklein gay
اور جب سمندروں کو ابال دیا جائے گا ۔
( ۳ ) اور جب سمندر بہادیے جائیں ( ف۲ )
اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے1 ،
اور جب سمندر ( اور دریا ) ابھر کر بہہ جائیں گے
سورة الْاِنْفِطَار حاشیہ نمبر :1 سورۃ تکویر میں فرمایا گیا ہے کہ سمندروں میں آگ بھڑکا دی جائے گی ، اور یہاں فرمایا گیا ہے کہ سمندروں کو پھاڑ دیا جا ئے گا ۔ دونوں آیتوں کو ملا کر دیکھا جائے اور یہ بات بھی نگاہ میں رکھی جائے کہ قرآن کی رو سے قیامت کے روز ایک ایسا زبردست زلزلہ آئے گا جو کسی علاقے تک محدود نہ ہو گا بلکہ پوری زمین بیک وقت ہلا ماری جائے گی ، تو سمندروں کے پھٹنے اور ان میں آگ بھڑک اٹھنے کی کیفیت ہماری سمجھ میں یہ آتی ہے کہ پہلے اس عظیم زلزلے کی وجہ سے سمندروں کی تہ پھٹ جائے گی اور ان کا پانی زمین کے اس اندرونی حصے میں اترنے لگے لگا جہاں ہر وقت ایک بے انتہا گرم لاوا کھولتا رہتا ہے ۔ پھر اس لاوے تک پہنچ کر پانی اپنے ان دو ابتدائی اجزاء کی شکل میں تحلیل ہو جائے گا جن میں سے ایک ، یعنی آکسیجن جلانے والی ، اور دوسری ہائیڈروجن بھڑک اٹھنے والی ہے ، اور یوں تحلیل اور آتش افروزی کا ایک ایسا مسلسل ردعمل ( Chain reaction ) شروع ہو جائے گا جس سے دنیا کے تمام سمندروں میں آگ لگ جائے گی ۔ یہ ہمارا قیاس ہے ، باقی صحیح علم اللہ تعالی کے سوا کسی کو نہیں ہے ۔