Surah

Information

Surah # 82 | Verses: 19 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 82 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَيۡـــًٔا‌ ؕ وَالۡاَمۡرُ يَوۡمَٮِٕذٍ لِّلَّهِ‏ ﴿19﴾
۔ ( وہ ہے ) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا ، اور ( تمام تر ) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے ۔
يوم لا تملك نفس لنفس شيا و الامر يومىذ لله
It is the Day when a soul will not possess for another soul [power to do] a thing; and the command, that Day, is [entirely] with Allah .
Wo hay jis din koi shaks kisi shaks kay liye kissi cheez ka mukhtar na hoga aur ( tamam ter ) ehkaam us roz Allah kay hi hongay
یہ وہ دن ہوگا جس میں کسی دوسرے کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا ، اور تمام تر حکم اس دن اللہ ہی کا چلے گا ۔
( ۱۹ ) جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے گی ( ف۱۹ ) اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہے ،
یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا8 ، فیصلہ اس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا ۔ ؏١
۔ ( یہ ) وہ دن ہے جب کوئی شخص کسی کے لئے کسی چیز کا مالک نہ ہوگا ، اور حکم فرمائی اس دن اللہ ہی کی ہوگی
سورة الْاِنْفِطَار حاشیہ نمبر :8 یعنی کسی کی وہاں یہ طاقت نہ ہوگی کہ وہ کسی شخص کو اس کے اعمال کے نتائج بھگتنے سے بچا سکے ۔ کوئی وہاں ایسا با اثر یا زور آور یا اللہ کا چہیتا نہ ہو گا کہ عدالت خداوندی میں اڑ کر بیٹھ جائے اور یہ کہہ سکے کہ فلاں شخص میرا عزیز یا متوسل ہے ، اسے تو بخشنا ہی ہو گا ، خواہ یہ دنیا میں کیسے ہی برے افعال کر کے آیا ہو ۔