Surah

Information

Surah # 83 | Verses: 36 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 86 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَاِذَا كَالُوۡهُمۡ اَوْ وَّزَنُوۡهُمۡ يُخۡسِرُوۡنَؕ‏ ﴿3﴾
اورجب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں ۔
و اذا كالوهم او و زنوهم يخسرون
But if they give by measure or by weight to them, they cause loss.
Aur jab inhein nap ker ya tool ker dyty hein to kam dyty hein
اور جب وہ کسی کو ناپ کر یا تول کردیتے ہیں تو گھٹا کردیتے ہیں ۔ ( ١ )
( ۳ ) اور جب انہیں ناپ تول کردی کم کردیں ،
اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں2 ۔
اور جب انہیں ( خود ) ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو گھٹا کر دیتے ہیں
سورة الْمُطَفِّفِيْن حاشیہ نمبر :2 قرآن مجید میں جگہ جگہ ناپ تول میں کمی کرنے کی سخت مذمت اور صحیح ناپنے اور تولنے کی سخت تاکید کی گئی ہے ۔ سورہ انعام میں فرمایا انصاف کے ساتھ پورا ناپو اور تولو ، ہم کسی شخص کو اس کی مقدرت سے زیادہ کا مکلف نہیں ٹھیراتے ( آیت 152 ) ۔ سورہ بنی اسرائیل میں ارشاد ہوا جب ناپو تو پورا ناپو اور صحیح ترازو سے تولو ( آیت 35 ) ۔ سورہ رحمان میں تاکید کی گئی ہے تولنے میں زیادتی نہ کرو ، ٹھیک ٹھیک انصاف کے ساتھ وزن کرو اور ترازو میں گھاٹا نہ دو ۔ ( آیات8 ۔ 9 ) ۔ قوم شعیب پر جس جرم کی وجہ سے عذاب نازل ہوا وہ یہی تھا کہ اس کے اندر ناپ تول میں کمی کرنے کا مرض عام طور پر پھیلا ہوا تھا اور حضرت شعیب کے پے در پے نصیحتوں کے باوجود یہ قوم اس جرم سے باز نہ آتی تھی ۔