Surah

Information

Surah # 83 | Verses: 36 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 86 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَؕ‏ ﴿13﴾
جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ اگلوں کے افسانے ہیں ۔
اذا تتلى عليه ايتنا قال اساطير الاولين
When Our verses are recited to him, he says, "Legends of the former peoples."
Jab iskay samnay hamari ayatein parhi jati hein to keh dyta hay kay yeh aglon kay afsaney hein
اسے جب ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہوں تو وہ کہتا ہو کہ : یہ تو پچھلے لوگوں کے افسانے ہیں ۔
( ۱۳ ) جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہے ( ف۱۱ ) اگلوں کی کہانیاں ہیں ،
اسے جب ہماری آیات سنائی جاتی ہیں6 تو کہتا ہے یہ تو اگلے وقتوں کی کہانیاں ہیں ۔
جب اس پر ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ( یا سمجھتا ) ہے کہ ( یہ تو ) اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں
سورة الْمُطَفِّفِيْن حاشیہ نمبر :6 یعنی وہ آیات جن میں روز جزا کی خبردی گئی ہے ۔