Surah

Information

Surah # 83 | Verses: 36 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 86 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَمَاۤ اُرۡسِلُوۡا عَلَيۡهِمۡ حٰفِظِيۡنَۙ‏ ﴿33﴾
یہ ان پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجے گئے ۔
و ما ارسلوا عليهم حفظين
But they had not been sent as guardians over them.
Yeh in per pasban bana ker to nahi bhyjy gay
حالانکہ ان کو ان مسلمانوں پر نگراں بنا کر نہیں بھیجا گیا تھا ۔
( ۳۳ ) اور یہ ( ف۳٦ ) کچھ ان پر نگہبان بناکر نہ بھیجے گئے ( ف۳۷ )
حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے14 ۔
حالانکہ وہ ان ( کے حال ) پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
سورة الْمُطَفِّفِيْن حاشیہ نمبر :14 اس مختصر سے فقرے میں ان مذاق اڑانے والوں کو بڑی سبق آموز تنبیہ کی گئی ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ بالفرض وہ سب کچھ غلط ہے جس پر مسلمان ایمان لائے ہیں ۔ لیکن وہ تمہارا تو کچھ نہیں بگاڑ رہے ہیں ۔ جس چیز کو انہوں نے حق سمجھا ہے اس کے مطابق وہ اپنی جگہ خود ہی ایک خاص اخلاقی رویہ اختیار کر رہے ہیں ۔ اب کیا خدا نے تمہیں کوئی فوجدار بنا کر بھیجا ہے کہ جو تمہیں نہیں چھیڑ رہا ہے اس کو تم چھیڑو اور جو تمہیں کوئی تکلیف نہیں دے رہا ہے اسے تم خواہ مخواہ تکلیف دو؟