Surah

Information

Surah # 83 | Verses: 36 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 86 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
هَلۡ ثُوِّبَ الۡكُفَّارُ مَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ‏ ﴿36﴾
کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پا لیا ۔
هل ثوب الكفار ما كانوا يفعلون
Have the disbelievers [not] been rewarded [this Day] for what they used to do?
Kay abb in munkiron nay jaisa yeh kerty thay poora poora badla pa liya
کہ کافر لوگوں کو واقعی ان کاموں کا بدلہ مل گیا جو وہ کیا کرتے تھے ۔
( ۳٦ ) کیوں کچھ بدلا ملا کافروں کو اپنے کیے کا ( ف٤۱ )
مل گیا نا کافروں کو ان حرکتوں کا ثواب جو وہ کیا کرتے تھے15 ۔ ؏١
سو کیا کافروں کو اس ( مذاق ) کا پورا بدلہ دے دیا گیا جو وہ ( مسلمانوں سے ) کیا کرتے تھے
سورة الْمُطَفِّفِيْن حاشیہ نمبر :15 اس فقرے میں ایک لطیف طنز ہے ۔ چونکہ وہ کفار ثواب سمجھ کر مومنوں کو تنگ کرتے تھے ، اس لیے فرمایا گیا کہ آخرت میں مومن جنت میں مزے سے بیٹھے ہوئے جہنم میں جلنے والے ان کا فروں کا حال دیکھیں گے اور اپنے دلوں میں کہیں گے کہ خوب ثواب انہیں ان کے اعمال کا مل گیا ۔