Surah

Information

Surah # 84 | Verses: 25 | Ruku: 1 | Sajdah: 1 | Chronological # 83 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَاَلۡقَتۡ مَا فِيۡهَا وَتَخَلَّتۡۙ‏ ﴿4﴾
اور اس میں جو ہے اسے وہ اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی ۔
و القت ما فيها و تخلت
And has cast out that within it and relinquished [it]
Aur iss mein jo hai ussay wo ugal degi aur khali hojaigi
اور اس کے ا ندر جو کچھ ہے وہ اسے باہر پھینک دے گی اور خالی ہوجائے گی ۔ ( ٣ )
( ٤ ) اور جو کچھ اس میں ہے ( ف۵ ) ڈال دے اور خالی ہوجائے ،
اور جو کچھ اس کے اندر ہے اسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے3 گی
اور جو کچھ اس کے اندر ہے وہ اسے نکال باہر پھینکے گی اور خالی ہو جائے گی
سورة الْاِنْشِقَاق حاشیہ نمبر :3 مطلب یہ ہے کہ جتنے مرے ہوئے انسان اس کے اندر پڑے ہوں گے سب کو نکال کر وہ باہر ڈال دے گی ، اور اسی طرح ان کے اعمال کی جو شہادتیں اس کے اندر موجود ہوں گی وہ سب بھی پوری کی پوری باہر آ جائیں گی ، کوئی چیز بھی اس میں چھپی اور دبی ہوئی نہ رہ جائے گی ۔