Surah

Information

Surah # 84 | Verses: 25 | Ruku: 1 | Sajdah: 1 | Chronological # 83 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡؕ‏ ﴿5﴾
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی اور اسی کے لائق وہ ہے ۔
و اذنت لربها و حقت
And has responded to its Lord and was obligated [to do so] -
Aur apney rab ky hokoom per kaan lagaye gi aur isi kay laeeq wo hy
اور وہ اپنے پروردگار کا حکم سن کر مان لے گی ، اور اس پر لازم ہے کہ یہی کرے ( اس وقت انسان کو اپنا انجام معلوم ہوجائے گا )
( ۵ ) اور اپنے رب کا حکم سنے ( ف٦ ) اور اسے سزاوار ہی یہ ہے ( ف۷ )
اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اس کے لیے حق یہی ہے ﴿ کہ اس کی تعمیل کرے4﴾ ۔
اور ( وہ بھی ) اپنے رب کا حکمِ ( اِنشقاق ) بجا لائے گی اور ( یہی اِطاعت ) اُس کے لائق ہے
سورة الْاِنْشِقَاق حاشیہ نمبر :4 یہ صراحت نہیں کی گئی کہ جب یہ اور یہ واقعات ہوں گے تو کیا ہو گا ، کیونکہ بعد کا یہ مضمون اس کو آپ سے آپ ظاہر کر دیتا ہے کہ اسے انسان تو اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے اس کے سامنے حاضر ہونے والا ہے ، تیرا نامہ اعمال تجھے دیا جانے والا ہے ، اور جیسا تیرا نامہ اعمال ہو گا اس کے مطابق تجھے جزا یا سزا ملنے والی ہے ۔