Surah

Information

Surah # 84 | Verses: 25 | Ruku: 1 | Sajdah: 1 | Chronological # 83 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدۡحًا فَمُلٰقِيۡهِ‌ۚ‏ ﴿6﴾
اے انسان! تو ( اس وقت ) اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کر کے اس سے ملاقات کرنے والا ہے ۔
يايها الانسان انك كادح الى ربك كدحا فملقيه
O mankind, indeed you are laboring toward your Lord with [great] exertion and will meet it.
Aey insaan! Tu apney rab say milney tak yeh koshish aur tamam kaam aur mehnatein kerky ussymulaqatkerney wala hy
اے انسان ! تو اپنے پروردگار کے پاس پہنچنے تک مسلسل کسی محنت میں لگا رہے گا ، یہاں تک کہ اس سے جا ملے گا ۔ ( ٤ )
( ٦ ) اے آدمی! بیشک تجھے اپنے رب کی طرف ( ف۸ ) ضرور دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا ( ف۹ )
اے انسان ، تو کشاں کشاں اپنے رب کی طرف چلا جا5 رہا ہے اور اس سے ملنے والا ہے ۔
اے انسان! تو اپنے رب تک پہنچنے میں سخت مشقتیں برداشت کرتا ہے بالآخر تجھے اسی سے جا ملنا ہے
سورة الْاِنْشِقَاق حاشیہ نمبر :5 یعنی وہ ساری تگ و دو اور دوڑ دھوپ جو تو دنیا میں کر رہا ہے ، اس کے متعلق چاہے تو یہی سمجھتا رہے کہ یہ صرف دنیا کی زندگی تک ہے اور دنیوی اغراض کے لیے ہے ، لیکن در حقیقت تو شعوری یا غیر شعوری طور پر جا رہا ہے اپنے رب کی طرف اور آخر کار وہیں تجھے پہنچ کر رہنا ہے ۔