Surah

Information

Surah # 84 | Verses: 25 | Ruku: 1 | Sajdah: 1 | Chronological # 83 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِنَّهٗ كَانَ فِىۡۤ اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا ؕ‏ ﴿13﴾
یہ شخص اپنے متعلقین میں ( دنیا میں ) خوش تھا ۔
انه كان في اهله مسرورا
Indeed, he had [once] been among his people in happiness;
Yeh sahks apnay mutalqeen mein ( duniya mein ) khush tah
پہلے وہ اپنے گھر والوں کے درمیان بہت خوش رہتا تھا ۔
( ۱۳ ) بیشک وہ اپنے گھر میں ( ف۱٦ ) خوش تھا ( ف۱۷ )
وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا9 ۔
بیشک وہ ( دنیا میں ) اپنے اہلِ خانہ میں خوش و خرم رہتا تھا
سورة الْاِنْشِقَاق حاشیہ نمبر :9 یعنی اس کا حال خدا کے صالح بندوں سے مختلف تھا جن کے متعلق سورہ طور ( آیت 26 ) میں فرمایا گیا ہے کہ اپنے گھر والوں میں خدا سے ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتے تھے یعنی ہر وقت انہیں یہ خوف لاحق رہتا تھا کہ کہیں بال بچوں کی محبت میں گرفتار ہو کر ہم ان کی دنیا بنانے کے لیے اپنی عاقبت برباد نہ کرلیں ۔ اس کے برعکس اس شخص کا حال یہ تھا کہ اپنے گھر میں وہ چین کی بنسری بجا رہا تھا اور خوب بال بچوں کو عیش کرا رہا تھا ، خواہ وہ کتنی ہی حرام خوریاں کر کے اور کتنے ہی لوگوں کے حق مار کر یہ سامان عیش فراہم کرے ، اور اس لطف و لذت کے لیے خدا کی باندھی ہوئی حدوں کو کتنا ہی پامال کرتا رہے ۔