Surah

Information

Surah # 84 | Verses: 25 | Ruku: 1 | Sajdah: 1 | Chronological # 83 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍؕ‏ ﴿19﴾
یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچوگے ۔
لتركبن طبقا عن طبق
[That] you will surely experience state after state.
Yaqenan tum ik halat say dosri halat per phuncho gay
کہ تم سب ایک منزل سے دوسری منزل کی طرف چڑھتے جاؤ گے ۔ ( ٧ )
( ۱۹ ) ضرور تم منزل بہ منزل چڑھو گے ( ف۲۳ )
تم کو ضرور درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف گزرتے چلے جانا ہے11 ۔
تم یقیناً طبق در طبق ضرور سواری کرتے ہوئے جاؤ گے
سورة الْاِنْشِقَاق حاشیہ نمبر :11 یعنی تمہیں ایک حالت پر نہیں رہنا ہے بلکہ جوانی سے بڑھاپے ، بڑھاپے سے موت ، موت سے برزخ ، برزخ سے دوبارہ زندگی ، دوبارہ زندگی سے میدان حشر ، پھر حساب و کتاب اور پھر جزا و سزا کی بے شمار منزلوں سے لازما تم کو گزرنا ہو گا ۔ اس بات پر تین چیزوں کی قسم کھائی گئی ہے ۔ سورج ڈوبنے کے بعد شفق کی سرخی ، دن کے بعد رات کی تاریکی اور اس میں ان بہت سے انسانوں اور حیوانات کا سمٹ آنا جو دن کے وقت زمین پر پھیلے رہتے ہیں اور چاند کا ہلال سے درجہ بدرجہ بڑھ کر بدر کامل بننا ۔ یہ گویا چند وہ چیزیں ہیں جو اس بات کی علانیہ شہادت دے رہی ہیں کہ جس کائنات میں انسان رہتا ہے اس کے اندر کہیں ٹھیراؤ نہیں ہے ۔ ایک مسلسل تغیر اور درجہ بدرجہ تبدیلی ہر طرف پائی جاتی ہے ، لہذا کفار کا یہ خیال صحیح نہیں ہے کہ موت کی آخری ہچکی کے ساتھ معاملہ ختم ہو جائے گا ۔