Surah

Information

Surah # 85 | Verses: 22 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 27 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
اِنَّ الَّذِيۡنَ فَتَـنُوا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوۡبُوۡا فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ الۡحَرِيۡقِؕ‏ ﴿10﴾
بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ ( بھی ) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے ۔
ان الذين فتنوا المؤمنين و المؤمنت ثم لم يتوبوا فلهم عذاب جهنم و لهم عذاب الحريق
Indeed, those who have tortured the believing men and believing women and then have not repented will have the punishment of Hell, and they will have the punishment of the Burning Fire.
Be-shak jin logon na musalman mardon aur auraton ko sataya phir tooba ( bhi ) na ki to unkay liey jahanum ka azab hay aur jalney ka azab hay
################
( ۱۰ ) بیشک جنھوں نے ایذا دی مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو پھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے ( ف۱۱ ) اور ان کے لئے آگ کا عذاب ( ف۱۲ )
جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے ، یقینا ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہے6 ۔
بیشک جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو اذیت دی پھر توبہ ( بھی ) نہ کی تو ان کے لئے عذابِ جہنم ہے اور ان کے لئے ( بالخصوص ) آگ میں جلنے کا عذاب ہے
سورة الْبُرُوْج حاشیہ نمبر :6 جہنم کے عذاب سے الگ جلائے جانے کی سزا کا ذکر اس لیے کیا گیا ہے کہ انہوں نے مظلوم لوگوں کو آگ کے گڑھے میں پھینک کر زندہ جلایا تھا ۔ غالباً یہ جہنم کی عام آگ سے مختلف اور اس سے زیادہ سخت کوئی آگ ہو گی جس میں وہ جلائے جائیں گے ۔