Surah

Information

Surah # 85 | Verses: 22 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 27 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
الَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ ؕ‏ ﴿9﴾
جس کے لئے آسمان و زمین کا ملک ہے ۔ اور اللہ تعالٰی کے سامنے ہے ہر چیز ۔
الذي له ملك السموت و الارض و الله على كل شيء شهيد
To whom belongs the dominion of the heavens and the earth. And Allah , over all things, is Witness.
jis kay liey asman o zameen ka mulk hay aur Allah Taalaa kay samney hy her chez
جس کے قبضے میں سارے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے ۔ اور اللہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے ۔
( ۹ ) کے اس کے لئے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے اور اللہ ہر چیز پر گواه ہے ،
جو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے ، اور وہ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے5 ۔
جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی ( ساری ) بادشاہت ہے ، اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے
سورة الْبُرُوْج حاشیہ نمبر :5 ان آیات میں اللہ تعالی کے ان اوصاف کا ذکر کیا گیا ہے جن کی بنا پر وہی اس کا مستحق ہے کہ اس پر ایمان لایا جائے اور وہ لوگ ظالم ہیں جو اس بات پر بگڑتے ہیں کہ کوئی اس پر ایمان لائے ۔