Surah

Information

Surah # 85 | Verses: 22 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 27 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَمَا نَقَمُوۡا مِنۡهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِۙ‏ ﴿8﴾
یہ لوگ ان مسلمانوں ( کے کسی اور گناہ کا ) بدلہ نہیں لے رہے تھے ، سوائے اس کے کہ وہ اللہ غالب لائق حمد کی ذات پر ایمان لائے تھے ۔
و ما نقموا منهم الا ان يؤمنوا بالله العزيز الحميد
And they resented them not except because they believed in Allah , the Exalted in Might, the Praiseworthy,
Yeh log in musalmano ( kay kisi aur gunha ka ) badla nahi lay rahy thy siway iskay wo Allah galib laeeq e hamd ki zat per iman laey thy
اور وہ ایمان والوں کو کسی اور بات کی نہیں ، صرف اس بات کی سزا دے رہے تھے کہ وہ اس اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو بڑے اقتدار والا ، بہت قابل تعریف ہے ۔
( ۸ ) اور انھیں مسلمانوں کا کیا برا لگا یہی نہ کے وہ ایمان لائے اللہ والے سب خو بیوں سرا ہے پر ،
اور ان اہل ایمان سے ان کی دشمنی اس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اس خدا پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے ،
اور انہیں ان ( مومنوں ) کی طرف سے اور کچھ ( بھی ) ناگوار نہ تھا سوائے اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو غالب ( اور ) لائقِ حمد و ثنا ہے