Surah

Information

Surah # 86 | Verses: 17 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 36 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَّمَا هُوَ بِالۡهَزۡلِؕ‏ ﴿14﴾
یہ ہنسی کی ( اور بے فائدہ ) بات نہیں ۔
و ما هو بالهزل
And it is not amusement.
Yeh hansi ki ( aur be faeeda ) baat nahi
اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے ۔
( ۱٤ ) اور کوئی ہنسی کی بات نہیں ( ف۱۳ )
ہنسی مذاق نہیں ہے7 ۔
اور یہ ہنسی کی بات نہیں ہے
سورة الطَّارِق حاشیہ نمبر :7 یعنی جس طرح آسمان سے بارشوں کا برسنا اور زمین کا شق ہو کر نباتات اپنے اندر سے اگلنا کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ ایک سنجیدہ حقیقت ہے ، اسی طرح قرآن جس چیز کی خبر دے رہا ہے کہ انسان کو پھر اپنے خدا کی طرف پلٹنا ہے ، یہ بھی کوئی ہنسی مذاق کی بات نہیں ہے بلکہ ایک دو ٹوک بات ہے ، ایک سنجیدہ حقیقت ہے ، ایک اٹل قول حق ہے جسے پورا ہو کر رہنا ہے ۔