Surah

Information

Surah # 87 | Verses: 19 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 8 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
الَّذِىۡ خَلَقَ فَسَوّٰى ۙ‏ ﴿2﴾
جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا ۔
الذي خلق فسوى
Who created and proportioned
Jissney paida kiya aur sahi salim banaya
جس نے سب کچھ پیدا کیا اور ٹھیک ٹھیک بنایا ۔
( ۲ ) جس نے بناکر ٹھیک کیا ( ف۳ )
جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا2 ،
جس نے ( کائنات کی ہر چیز کو ) پیدا کیا پھر اسے ( جملہ تقاضوں کی تکمیل کے ساتھ ) درست توازن دیا
سورة الْاَعْلٰی حاشیہ نمبر :2 یعنی زمین سے آسمانوں تک کائنات کی ہر چیز کو پیدا کیا ، اور جو چیز بھی پیدا کی اسے بالکل راست اور درست بنایا ، اس کا توازن اور تناسب ٹھیک ٹھیک قائم کیا ، اس کو ایسی صورت پر پیدا کیا کہ اس جیسی چیز کے لیے اس سے بہتر صورت کا تصور نہیں کیا جا سکتا ۔ یہی بات ہے جو سورہ سجدہ میں یوں فرمائی گئی ہے کہ الذی احسن کل شیء خلقہ ( آیت 7 ) ۔ جس نے ہر چیز جو بنائی خوب بنائی ۔ اس طرح دنیا کی تمام اشیاء کا موزوں اور متناسب پیدا ہونا خود اس امر کی صریح علامت ہے کہ کوئی صانع حکیم ان سب کا خالق ہے ۔ کسی اتفاقی حادثے سے ، یا بہت سے خالقوں کے عمل سے کائنات کے ان بے شمار اجزاء کی تخلیق میں یہ سلیقہ ، اور مجموعی طور پر ان سب اجزاء کے اجتماع سے کائنات میں یہ حسن و جمال پیدا نہ ہو سکتا تھا ۔