Surah

Information

Surah # 87 | Verses: 19 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 8 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
سَيَذَّكَّرُ مَنۡ يَّخۡشٰىۙ‏ ﴿10﴾
ڈرنے والا تو نصیحت لے گا ۔
سيذكر من يخشى
He who fears [ Allah ] will be reminded.
Derney wala to nasehat lyga
جس کے دل میں اللہ کا خوف ہوگا ، وہ نصیحت مانے گا ۔
( ۱۰ ) عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے ( ف۱۰ )
جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے11 گا ،
البتہ وہی نصیحت قبول کرے گا جو اﷲ سے ڈرتا ہوگا
سورة الْاَعْلٰی حاشیہ نمبر :11 یعنی جس شخص کے دل میں خدا کا خوف اور انجام بد کا اندیشہ ہو گا اسی کو یہ فکر ہو گی کہ کہیں میں غلط راستے پر تو نہیں جا رہا ہوں ، اور وہی اللہ کے اس بندے کی نصیحت کو توجہ سے سنے گا جو اسے ہدایت اور گمراہی کا فرق اور فلاح و سعادت کا راستہ بتا رہا ہو ۔