Surah

Information

Surah # 87 | Verses: 19 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 8 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَذَكَرَ اسۡمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰى‌ ؕ‏ ﴿15﴾
اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پرھتا رہا ۔
و ذكر اسم ربه فصلى
And mentions the name of his Lord and prays.
Aur jis nay apney rab ka nam yad rakha aur namaz parhta raha
اور اپنے پروردگار کا نام لیا ، اور نماز پڑھی ۔
( ۱۵ ) اور اپنے رب کا نام لے کر ( ف۱٦ ) نماز پڑھی ( ف۱۷ )
اور اپنے رب کا نام یاد کیا14 پھر نماز پڑھی15 ۔
اور وہ اپنے رب کے نام کا ذکر کرتا رہا اور ( کثرت و پابندی سے ) نماز پڑھتا رہا
سورة الْاَعْلٰی حاشیہ نمبر :14 یاد سے مراد دل میں بھی اللہ کو یاد کرنا ہے اور زبان سے بھی اس کا ذکر کرنا ہے ۔ دونوں چیزیں ذکر الہی کی تعریف میں آتی ہیں ۔ سورة الْاَعْلٰی حاشیہ نمبر :15 یعنی صرف یاد کر کے رہ نہیں گیا بلکہ نماز کی پابندی اختیار کر کے اس نے ثابت کر دیا کہ جس خدا کو وہ اپنا خدا مان رہا ہے اس کی اطاعت کے لیے وہ عملاً تیار ہے اور اس کو ہمیشہ یاد کرتے رہنے کا اہتمام کر رہا ہے ، اس آیت میں علی الترتیب دو باتوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔ پہلے اللہ کو یاد کرنا ، پھر نماز پڑھنا ، اسی کے مطابق یہ طریقہ مقرر کیا گیا ہے کہ اللہ اکبر کہہ کر نماز کی ابتدا کی جائے ۔ یہ من جملہ ان شواہد کے ہے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز کا جو طریقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے اس کے تمام اجزاء قرآنی اشارات پر مبنی ہیں ۔ مگر اللہ کے رسول کے سوا ان ارشادات کو جمع کر کے کوئی شخص بھی نماز کی یہ ہیئت ترتیب نہیں دے سکتا تھا ۔