Surah

Information

Surah # 87 | Verses: 19 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 8 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ۖ‏ ﴿16﴾
لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو ۔
بل تؤثرون الحيوة الدنيا
But you prefer the worldly life,
Lakin tum to duniya ki zindagi ko tarjeeh dyty ho
لیکن تم لوگ دنیوی زندگی کو مقدم رکھتے ہو ۔
( ۱٦ ) بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو ( ف۱۸ )
مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو16 ،
بلکہ تم ( اﷲ کی طرف رجوع کرنے کی بجائے ) دنیاوی زندگی ( کی لذتوں ) کو اختیار کرتے ہو
سورة الْاَعْلٰی حاشیہ نمبر :16 یعنی تم لوگوں کی ساری فکر بس دنیا اور اس کی راحت و آسائش اور اس کے فائدوں اور لذتوں کے لیے ہے یہاں جو کچھ حاصل ہو جائے تم سمجھتے ہو کہ بس وہی اصل فائدہ ہے جو تمہیں حاصل ہو گیا ، اور یہاں جس چیز سے محروم رہے تمہارا خیال ہے کہ بس وہی اصل نقصان ہے جو تمہیں پہنچ گیا ۔