Surah

Information

Surah # 87 | Verses: 19 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 8 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَالۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ وَّ اَبۡقٰىؕ‏ ﴿17﴾
اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے ۔
و الاخرة خير و ابقى
While the Hereafter is better and more enduring.
Aur akhrat buhat bhyter aur baqa wali hay
حالانکہ آخرت کہیں زیادہ بہتر اور کہیں زیادہ پائیدار ہے ۔
( ۱۷ ) اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی ،
حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے17 ۔
حالانکہ آخرت ( کی لذت و راحت ) بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے
سورة الْاَعْلٰی حاشیہ نمبر :17 یعنی آخرت دو حیثیتوں سے دنیا کے مقابلے میں قابل ترجیح ہے ۔ ایک یہ کہ اس کی راحتیں اور لذتیں دنیا کی تمام نعمتوں سے بڑھ کر ہیں اور دوسرے یہ کہ دنیا فانی ہے اور آخرت باقی ۔