Surah

Information

Surah # 88 | Verses: 26 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 68 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
لَـيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ ضَرِيۡعٍۙ‏ ﴿6﴾
ان کے لئے سوائے کانٹے دار درختوں کے اور کچھ کھانا نہ ہوگا ۔
ليس لهم طعام الا من ضريع
For them there will be no food except from a poisonous, thorny plant
in kay liey siway-e-kanty dar darkhton kay aur kuch khana na hoga
ان کے لیئے ایک کانٹے دار جھاڑ کے سوا کوئی کھانا نہیں ہوگا ۔
( ٦ ) ان کے لیے کچھ کھانا نہیں مگر آگ کے کانٹے ( ف۵ )
خاردار سوکھی گھاس کے سوا کوئی کھانا ان کے لیے نہ3 ہوگا ،
ان کے لئے خاردار خشک زہریلی جھاڑیوں کے سوا کچھ کھانا نہ ہوگا
سورة الْغَاشِیَة حاشیہ نمبر :3 قرآن مجید میں کہیں فرمایا گیا ہے کہ جہنم کے لوگوں کو زقوم کھانے کے لیے دیا جائے گا کہیں ارشاد ہوا ہے کہ ان کے لیے غسلین ( زخموں کے دھوون ) کے سوا کوئی کھانا نہ ہو گا ، اور یہاں فرمایا جا رہا ہے کہ انہیں خاردار سوکھی گھاس کے سوا کچھ کھانے کو نہ ملے گا ۔ ان بیانات میں در حقیقت کوئی تضاد نہیں ہے ۔ ان کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جہنم کے بہت سے درجے ہوں گے جن میں مختلف قسم کے مجرمین اپنے جرائم کے لحاظ سے ڈالے جائیں گے اور مختلف قسم کے عذاب ان کو دیے جائیں گے ۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ زقوم کھانے سے بچنا چاہیں گے تو غسلین ان کو ملے گا ، اس سے بھی بچنا چاہیں تو خاردار گھاس کے سوا کچھ نہ پائیں گے ، غرض کوئی مرغوب غذا بہرحال انہیں نصیب نہ ہو گا ۔