Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَمَنۡ يَّكۡسِبۡ اِثۡمًا فَاِنَّمَا يَكۡسِبُهٗ عَلٰى نَفۡسِهٖ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا‏ ﴿111﴾
اور جو گناہ کرتا ہے اس کا بوجھ اسی پر ہے اور اللہ بخوبی جاننے والا ہے اور پوری حکمت والا ہے ۔
و من يكسب اثما فانما يكسبه على نفسه و كان الله عليما حكيما
And whoever commits a sin only earns it against himself. And Allah is ever Knowing and Wise.
Aur jo gunah kerta hai uss ka bojh ussi per hai aur Allah bakhoobi janney wala aur poori hikmat wala hai.
اور جو شخص کوئی گناہ کمائے ، تو وہ اس کمائی سے خود اپنے آپ کو نقصان پہنچاتا ہے ، اور اللہ پورا علم بھی رکھتا ہے ، حکمت کا بھی مالک ہے ۔
اور جو گناہ کمائے تو اس کی کمائی اسی کی جان پر پڑے اور اللہ علم و حکمت والا ہے ( ف۲۹۵ )
مگر جو برائی کما لے تو اس کی یہ کمائی اسی کے لیے وبال ہوگی ، اللہ کو سب باتوں کی خبر ہے اور وہ حکیم و دانا ہے ۔
اور جو شخص کوئی گناہ کرے تو بس وہ اپنی ہی جان پر ( اس کا وبال عائد ) کر رہا ہے اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے