Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَمَنۡ يَّكۡسِبۡ خَطِيۡٓـــَٔةً اَوۡ اِثۡمًا ثُمَّ يَرۡمِ بِهٖ بَرِيۡٓــًٔـا فَقَدِ احۡتَمَلَ بُهۡتَانًا وَّاِثۡمًا مُّبِيۡنًا‏ ﴿112﴾
اور جو شخص کوئی گناہ یا خطا کر کے کسی بے گناہ کے ذمہ تھوپ دے ، اس نے بڑا بہتان اٹھایا اور کھلا گناہ کیا ۔
و من يكسب خطية او اثما ثم يرم به بريا فقد احتمل بهتانا و اثما مبينا
But whoever earns an offense or a sin and then blames it on an innocent [person] has taken upon himself a slander and manifest sin.
Aur jo shaks koi gunah ya khata ker kay kissi bey gunah kay zimmay thop dey uss ney boht bara bohtaan uthaya aur khula gunah kiya.
اور اگر کوئی شخص کسی غلطی یا گناہ کا مرتکب ہو ، پھر اس کا الزام کسی بے گناہ کے ذمے لگا دے ، تو وہ بڑا بھاری بہتان اور کھلا گناہ اپنے ا وپر لاد لیتا ہے ۔
اور جو کوئی خطا یا گناہ کمائے ( ف۲۹٦ ) پھر اسے کسی بےگناہ پر تھوپ دے اس نے ضرور بہتان اور کھلا گناہ اٹھایا
پھر جس نے کوئی خطا یا گناہ کر کے اس کا الزام کسی بے گناہ پر تھوپ دیا اس نے تو بڑے بہتان اور صریح گناہ کا بار سمیٹ لیا ۔ ؏١٦
اور جو شحص کسی خطا یا گناہ کا ارتکاب کرے پھر اس کی تہمت کسی بے گناہ پرلگا دے تو اس نے یقیناً ایک بہتان اور کھلے گناہ ( کے بوجھ ) کو اٹھا لیا