Surah

Information

Surah ID #89
Total Verses 30 Ayaat
Rukus 1
Sajdah 0
Actual Order #10
Classification Makkan
Revelation Location & Period Early Makkah phase (610-618 AD)
Surah 89: Al-Fajr Ayat #14
اِنَّ رَبَّكَ لَبِالۡمِرۡصَادِؕ‏ ﴿14﴾
Indeed, your Lord is in observation.
یقیناً تیرا رب گھات میں ہے ۔

More translations & tafseer

ان ربك لبالمرصاد
Indeed, your Lord is in observation.
Yaqeenan tera rab ghat mein hay
یقین رکھو تمہارا پروردگار سب کو نظر میں رکھے ہوئے ہے ۔
( ۱٤ ) بیشک تمہارے رب کی نظر سے کچھ غائب نہیں ،
حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب گھات لگائے ہوئے ہے7 ۔
بیشک آپ کا رب ( سرکشوں اور نافرمانوں کی ) خوب تاک میں ہے
سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :7 ظالموں اور مفسدوں کی حرکات پر نگاہ رکھنے کےلیے گھات لگائے ہونے کے الفاظ تمثیلی استعارے کے طور پر استعمال کیے گئے ہیں ۔ گھاس اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں کوئی شخص کسی کے انتظار میں اس غرض کے لیے چھپا بیٹھا ہوتا ہے کہ جب وہ زد پر آئے اسی وقت اس پر حملہ کر دے ۔ وہ جس کے انتظار میں بیٹھا ہوتا ہے اسے کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ اس کی خبر لینے کے لیے کون کہاں چھپا ہوا ہے ۔ انجام سے غافل ، بے فکری کے ساتھ وہ اس مقام سے گزرتا ہے اور اچانک شکار ہو جاتا ہے ۔ یہی صورت حال اللہ تعالی کے مقابلے میں ان ظالموں کی ہے جو دنیا میں فساد کا طوفان برپا کیے رکھتے ہیں ۔ انہیں اس کا کوئی احساس نہیں ہوتا کہ خدا بھی کوئی ہے جو ان کی حرکات کو دیکھ رہا ہے ۔ وہ پوری بے خوفی کے ساتھ روز بروز زیادہ سے زیادہ شرارتیں کرتے چلے جاتے ہیں ۔ یہاں تک کہ جب وہ حد آ جاتی ہے جس سے آگے اللہ تعالی انہیں بڑھنے نہیں دینا چاہتا اسی وقت ان پر اچانک اس کے عذاب کا کوڑا برس جاتا ہے ۔