Surah

Information

Surah # 89 | Verses: 30 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 10 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَّتُحِبُّوۡنَ الۡمَالَ حُبًّا جَمًّا ؕ‏ ﴿20﴾
اور مال کو جی بھر کر عزیز رکھتے ہو ۔
و تحبون المال حبا جما
And you love wealth with immense love.
Aur maal ko ji bhar ker aziz rakhty ho
اور مال سے بے حد محبت کرتے ہو ۔
( ۲۰ ) اور مال کی نہایت محبت رکھتے ہو ( ف۱۸ )
اور مال کی محبت میں بری طرح گرفتار ہو14 ۔
اور تم مال و دولت سے حد درجہ محبت رکھتے ہو
سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :14 یعنی جائز و ناجائز اور حلال و حرام کی تمہیں کوئی فکر نہیں ۔ جس طریقے سے بھی مال حاصل کیا جا سکتا ہو اسے حاصل کرنے میں تمہیں کوئی تامل نہیں ہو تا ۔ اور خواہ کتنا ہی مال مل جائے تمہاری حرص و طمع کی آگ کبھی نہیں بجھتی ۔