Surah

Information

Surah # 89 | Verses: 30 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 10 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَتَاۡكُلُوۡنَ التُّرَاثَ اَكۡلًا لَّـمًّا ۙ‏ ﴿19﴾
اور ( مردوں کی ) میراث سمیٹ سمیٹ کر کھاتے ہو ۔
و تاكلون التراث اكلا لما
And you consume inheritance, devouring [it] altogether,
Aur ( mardon ki ) miras sameth sameth ker khaty ho
اور میراث کا مال سمیٹ سمیٹ کر کھا جاتے ہو ۔
( ۱۹ ) اور میراث کا مال ہپ ہپ کھاتے ہو ( ف۱۷ )
اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو13 ،
اور وراثت کا سارا مال سمیٹ کر ( خود ہی ) کھا جاتے ہو ( اس میں سے افلاس زدہ لوگوں کا حق نہیں نکالتے )
سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :13 عرب میں عورتوں اور بچوں کو تو میراث سے ویسے ہی محروم رکھا جاتا تھا اور لوگوں کا نظریہ اس باب میں یہ تھا کہ میراث کا حق صرف ان مردوں کو پہنچتا ہے جو لڑنے اور کنبے کی حفاظت کرنے کے قابل ہوں ۔ اس کے علاوہ مرنے والے کے وارثوں میں جو زیادہ طاقتور اور با اثر ہوتا تھا وہ بلا تامل ساری میراث سمیٹ لیتا تھا اور ان سب لوگوں کا حصہ مار کھاتا تھا جو اپنا حصہ حاصل کرنے کا بل بوتا نہ رکھتے ہوں ۔ حق اور فرض کی کوئی اہمیت ان کی نگاہ میں نہ تھی کہ ایمانداری کے ساتھ اپنا فرض سمجھ کر حق دار کو اس کا حق دیں خواہ وہ اسے حاصل کرنے کی طاقت رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو ۔