Surah

Information

Surah # 89 | Verses: 30 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 10 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَلَا تَحٰٓضُّوۡنَ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِۙ‏ ﴿18﴾
اور مسکینوں کے کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے ۔
و لا تحضون على طعام المسكين
And you do not encourage one another to feed the poor.
Aur miskino kay khilaney ki ik dosry ko targheeb nahi kerty
اور مسکینوں کو کھانا کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے ۔
( ۱۸ ) اور آپس میں ایک دوسرے کو مسکین کے کھلانے کی رغبت نہیں دیتے ،
اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں اکساتے12 ،
اور نہ ہی تم مسکینوں ( یعنی غریبوں اور محتاجوں ) کو کھانا کھلانے کی ( معاشرے میں ) ایک دوسرے کو ترغیب دیتے ہو
سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :12 یعنی تمہارے معاشرے میں غریبوں کو کھانا کھلانے کا کوئی چرچا نہیں ہے ۔ نہ کوئی خود کسی بھوکے کو کھانا کھلانے پر آمادہ ہوتا ہے ، نہ لوگوں میں یہ جذبہ پایا جاتا ہے کہ بھوکوں کی بھوک مٹانے کے لیے کوئی فکر کریں اور ایک دوسرے کو اس کا انتظام کرنے پر اکسائیں ۔