Surah

Information

Surah # 89 | Verses: 30 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 10 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
كَلَّا‌ بَلۡ لَّا تُكۡرِمُوۡنَ الۡيَتِيۡمَۙ‏ ﴿17﴾
ایسا ہرگز نہیں بلکہ ( بات یہ ہے ) کہ تم ( ہی ) لوگ یتیموں کی عزت نہیں کرتے ۔
كلا بل لا تكرمون اليتيم
No! But you do not honor the orphan
Aiaa herghiz nahi balkay ( bat yeh hy ) kay tum ( hi ) log yateemo ki izat nahi kerty
ہرگز ایسا نہیں چاہیے ۔ ( ٧ ) صرف یہی نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے ۔
( ۱۷ ) یوں نہیں ( ف۱۵ ) بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے ( ف۱٦ )
ہرگز نہیں10 ، بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے11
یہ بات نہیں بلکہ ( حقیقت یہ ہے کہ عزت اور مال و دولت کے ملنے پر ) تم یتیموں کی قدر و اِکرام نہیں کرتے
سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :10 یعنی عزت اور ذلت کا معیار ہرگز نہیں ہے ۔ تم سخت غلط فہمی میں مبتلا ہو کہ اخلاق کی بھلائی اور برائی کے بجائے تم نے اسے معیار عزت و ذلت بنا رکھا ہے ۔ سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :11 یعنی جب تک اس کا باپ زندہ رہتا ہے ، اس کے ساتھ تمہارا برتاؤ کچھ اور ہوتا ہے اور جب اس کا باپ مرجاتا ہے تو ہمساٍئے اور دور کے رشتہ دار تو درکنار چچا ماموں اور بڑے بھائی تک اس سے آنکھیں پھیر لیتے ہیں ۔