Surah

Information

Surah # 89 | Verses: 30 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 10 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَّجَآءَ رَبُّكَ وَالۡمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ۚ‏ ﴿22﴾
اور تیرا رب ( خود ) آ جائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر ( آ جائیں گے ) ۔
و جاء ربك و الملك صفا صفا
And your Lord has come and the angels, rank upon rank,
Aur tera rab ( khud ) ajaey ga aur farishty safen bandh ker ( ajaey gay )
اور تمہارا پروردگار اور قطاریں باندھے ہوئے فرشتے ( میدان حشر میں ) آئیں گے ۔
( ۲۲ ) اور تمہارے رب کا حکم آئے اور فرشتے قطار قطار ،
اور تمہارا رب جلوہ فرما ہوگا 16 اس حال میں کہ فرشتے صف درصف کھڑے ہوں گے ،
اور آپ کا رب جلوہ فرما ہوگا اور فرشتے قطار در قطار ( اس کے حضور ) حاضر ہوں گے
سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :16 اصل الفاظ ہیں جاء ربک جن کا لفظی ترجمہ ہے تیرا رب آئے گا ۔ لیکن ظاہر ہے کہ اللہ تعالی کے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا ، اس لیے لامحالہ اس کو ایک تمثیلی انداز بیان ہی سمجھنا ہو گا جس سے یہ تصور دلانا مقصود ہے کہ اس وقت اللہ تعالی کے اقتدار اور اس کی سلطانی و قہاری کے آثار اس طرح ظاہر ہوں گے جیسے دنیا میں کسی بادشاہ کے تمام لشکروں اور راعیان سلطنت کی مدد سے وہ رعب طاری نہیں ہوتا جو بادشاہ کے بنفس نفیس خود دربار میں آ جانے سے طاری ہو تا ہے ۔