Surah

Information

Surah # 89 | Verses: 30 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 10 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَجِاىْٓءَ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بِجَهَنَّمَ  ۙ‌ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ وَاَنّٰى لَـهُ الذِّكۡرٰىؕ‏ ﴿23﴾
اور جس دن جہنم بھی لائی جائے گی اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر آج اسکے سمجھنے کا فائدہ کہاں؟
و جايء يومىذ بجهنم يومىذ يتذكر الانسان و انى له الذكرى
And brought [within view], that Day, is Hell - that Day, man will remember, but what good to him will be the remembrance?
Aur jis din jhanum bhi lai jaey gi oss din insan ko samjh ayegi magar aj osky samjhney ka faida kahan?
اور اس دن جہنم کو سامنے لایا جائے گا ، تو اس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت سمجھ آنے کا موقع کہاں ہوگا؟ ( ٨ )
( ۲۳ ) اور اس دن جہنم لائے جائے ( ف۲۰ ) اس دن آدمی سوچے گا ( ف۲۱ ) اور اب اسے سوچنے کا وقت کہاں ( ف۲۲ )
اور جہنم اس روز سامنے لے آئی جائے گی ، اس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اس کے سمجھنے کا کیا حاصل17 ؟
اور اس دن دوزخ پیش کی جائے گی ، اس دن انسان کو سمجھ آجائے گی مگر ( اب ) اسے نصیحت کہاں ( فائدہ مند ) ہوگی
سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :17 اصل الفاظ ہیں یومیذ یتذکر الانسان و انی لہ الذکری ۔ اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ اس روز انسان یاد کرے گا کہ وہ دنیا میں کیا کچھ کر کے آیا ہے اور اس پر نادم ہو گا ، مگر اس وقت یاد کرنے اور نادم ہونے کا کیا فائدہ ۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ اس روز انسان کو ہوش آئے گا ، اسے نصیحت حاصل ہو گی ، اس کی سمجھ میں یہ بات آئے گی کہ جو کچھ اسے انبیاء نے بتایا تھا وہی صحیح تھا اور ان کی بات نہ مان کر اس نے حماقت کی ، مگر اس وقت ہوش میں آنے اور نصیحت پکڑنے اور اپنی غلطی کو سمجھنے کا کیا فائدہ ۔