سورة الْبَلَد حاشیہ نمبر :4
چونکہ مطلقاً باپ اور اس سے پیدا ہونے والی اولاد کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں اور آگے انسان کا ذکر کیا گیا ہے ، اس لیے باپ سے مراد آدم علیہ السلام ہی ہو سکتے ہیں ۔ اور ان سے پیدا ہونے والی اولاد سے مراد وہ تمام انسان ہیں جو دنیا میں پائے گئے ہیں ، اب پائے جاتے ہیں اور آئندہ پائے جائیں گے ۔