Surah

Information

Surah # 90 | Verses: 20 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 35 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَلِسَانًا وَّشَفَتَيۡنِۙ‏ ﴿9﴾
اورزبان اور ہونٹ ( نہیں بنائے ) ۔
و لسانا و شفتين
And a tongue and two lips?
aur zaban aur hunt ( nahi banaey )
اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟
( ۹ ) اور زبان ( ف۱۰ ) اور دو ہونٹ ( ف۱۱ )
اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے9؟
اور ( اسے ) ایک زبان اور دو ہونٹ ( نہیں دئیے )
سورة الْبَلَد حاشیہ نمبر :9 مطلب یہ ہے کہ کیا ہم نے اسے علم اور عقل کے ذرائع نہیں دیے؟ دو آنکھوں سے مراد گائے بھینس کی آنکھیں نہیں بلکہ وہ انسانی آنکھیں ہیں جنہیں کھول کر آدمی دیکھے تو اسے ہر طرف وہ نشانات نظر آئیں جو حقیقت کا پتہ دیتے ہیں اور صحیح و غلط کا فرق سمجھاتے ہیں ۔ زبان اور ہونٹوں سے مراد محض بولنے کے آلات نہیں ہیں بلکہ نفس ناطقہ ہے جو ان آلات کی پشت پر سوچنے سمجھنے کا کام کرتا ہے اور پھر ان سے اظہار مافی الضمیر کا کام لیتا ہے ۔