Surah

Information

Surah # 91 | Verses: 15 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 26 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰٮهَا ۙ‏ ﴿4﴾
قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانپ لے ۔
و اليل اذا يغشىها
And [by] the night when it covers it
Qasam hai raat ki jab ussay dhanp lay
اور رات کی جب وہ اس پر چھا کر اسے چھپا لے ۔
( ٤ ) اور رات کی جب اسے چھپائے ( ف٤ )
اور رات کی قسم جبکہ وہ ﴿سورج کو﴾ ڈھانک لیتی ہے2 ،
اور رات کی قَسم جب وہ سورج کو ( زمین کی ایک سمت سے ) ڈھانپ لے
سورة الشَّمْس حاشیہ نمبر :2 یعنی رات کی آمد پر سورج چھپ جاتا ہے اور اس کی روشنی رات بھر غائب رہتی ہے ۔ اس کیفیت کو یوں بیان کیا گیا ہے کہ رات سورج کو ڈھانک لیتی ہے ، کیونکہ رات کی اصل حقیقت سورج کا افق سے نیچے اتر جانا ہے ، جس کی وجہ سے اس کی روشنی زمین کے اس حصے تک نہیں پہنچ سکتی جہاں رات طاری ہو گئی ہو ۔