Surah

Information

Surah # 91 | Verses: 15 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 26 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَلَا يَخَافُ عُقۡبٰهَا‏ ﴿15﴾
وہ نہیں ڈرتا اس کے تباہ کن انجام سے ۔
و لا يخاف عقبها
And He does not fear the consequence thereof.
Wo nahi darta uskay tabahkun anjam say
اور اللہ کو اس کے کسی برے انجام کا کوئی خوف نہیں ہے ۔ ( ٥ )
( ۱۵ ) اور اس کے پیچھا کرنے والے کا اسے خوف نہیں ( ف۱٦ )
اور اسے ﴿ اپنے اس فعل کے﴾ کسی برے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے11 ۔ ؏١
اور اﷲ کو اس ( ہلاکت ) کے انجام کا کوئی خوف نہیں ہوتا
سورة الشَّمْس حاشیہ نمبر :11 یعنی اللہ دنیا کے بادشاہوں اور یہاں کی حکومتوں کے فرمانرواؤں کی طرح نہیں ہے کہ وہ کسی قوم کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کے وقت یہ سوچنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ اس اقدام کے نتائج کیا ہوں گے ۔ اس کا اقتدار سب سے بالا تر ہے اسے اس امر کا کوئی اندیشہ نہیں تھا کہ ثمود کی حامی کوئی ایسی طاقت ہے جو اس سے بدلہ لینے کے لیے آئے گی ۔