Surah

Information

Surah # 92 | Verses: 21 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 9 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَصَدَّقَ بِالۡحُسۡنٰىۙ‏ ﴿6﴾
اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا ۔
و صدق بالحسنى
And believes in the best [reward],
Aur nek baat ki tasdeq kerta rahega
اور سب سے اچھی بات کو دل سے مانا ۔ ( ٢ )
( ٦ ) اور سب سے اچھی کو سچ مانا ( ف۹ )
اور بھلائی کو سچ مانا2 ،
اور اس نے ( اِنفاق و تقوٰی کے ذریعے ) اچھائی ( یعنی دینِ حق اور آخرت ) کی تصدیق کی
سورة الَّیْل حاشیہ نمبر :2 یہ انسانی مساعی کی ایک قسم ہے جس میں تین چیزیں شمار کی گئی ہیں اور غور سے دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ تمام خوبیوں کی جامع ہیں ۔ ایک یہ کہ انسان زبردستی میں مبتلا نہ ہو بلکہ کھلے دل سے اپنا مال ، جتنا کچھ بھی اللہ نے اسے دیا ہے ، اللہ اور اس کے بندوں کے حقوق ادا کرنے ، نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ، اور خلق خدا کی مدد کرنے میں صرف کرے ۔ دوسرے یہ کہ اس کے دل میں خدا کا خوف ہو اور وہ اخلاق ، اعمال ، معاشرت ، معیشت ، غرض اپنی زندگی کے ہر شعبے میں ان کاموں سے پرہیز کرے جو خدا کی ناراضی کے موجب ہوں ۔ تیسرے یہ کہ وہ بھلائی کی تصدیق کرے ۔ بھلائی ایک وسیع المعنی لفظ ہے جس میں عقیدے ، اخلاق اور اعمال ، تینوں کی بھلائی شامل ہے ۔ عقیدے میں بھلائی کی تصدیق یہ ہے کہ آدمی شرک اور دہریت اور کفر کو چھوڑ کر توحید ، آخرت اور رسالت کو برحق مانے ۔ اور اخلاق و اعمال میں بھلائی کی تصدیق یہ ہے کہ آدمی سے بھلائیوں کا صدور محض بے شعوری کے ساتھ کسی متعین نظام کے بغیر نہ ہو رہا ہو ، بلکہ وہ خیر و صلاح کے اس نظام کو صحیح تسلیم کرے جو خدا کی طرف سے دیا گیا ہے ، جو بھلائیوں کو ان کی تمام اشکال اور صورتوں کے ساتھ ایک نظم میں منسلک کرتا ہے ، جس کا جامع نام شریعت الہیہ ہے ۔