Surah

Information

Surah # 92 | Verses: 21 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 9 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَمَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ‏ ﴿11﴾
اس کا مال اسے ( اوندھا ) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا ۔
و ما يغني عنه ماله اذا تردى
And what will his wealth avail him when he falls?
Uska maal ussy ( ondha ) giraney kay waqat kuch kam na ay ga
اور جب ایسا شخص تباہی کے گڑھے میں گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہیں آئے گا ۔
( ۱۱ ) اور اس کا مال اسے کام نہ آئے گا جب ہلاکت میں پڑے گا ( ف۱۵ )
اور اس کا مال آخر اس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے6؟
اور اس کا مال اس کے کسی کام نہیں آئے گا جب وہ ہلاکت ( کے گڑھے ) میں گرے گا
سورة الَّیْل حاشیہ نمبر :6 دوسرے الفاظ میں مطلب یہ ہے کہ ایک روز اسے بہرحال مرنا ہے اور وہ سب کچھ دنیا ہی میں چھوڑ جانا ہے جسے اس نے یہاں اپنے عیش کے لیے فراہم کیا تھا ۔ اگر اپنی آخرت کے لیے کچھ کما کر وہ ساتھ نہ لے گیا تو یہ مال اس کے کس کام آئے گا ؟ قبر میں تو وہ کوئی کوٹھی ، کوئی موٹر ، کوئی جائداد اور کوئی جمع پونجی لے کر نہیں جائے گا ۔