Surah

Information

Surah ID #94
Total Verses 8 Ayaat
Rukus 1
Sajdah 0
Actual Order #12
Classification Makkan
Revelation Location & Period Early Makkah phase (610-618 AD)
Surah 94: Ash-Sharh Ayat #8
وَاِلٰى رَبِّكَ فَارۡغَب‏ ﴿8﴾
And to your Lord direct [your] longing.
اور اپنے پروردگار ہی کی طرف دل لگا ۔

More translations & tafseer

و الى ربك فارغب
And to your Lord direct [your] longing.
Aur apney parwardigar hi ki tareef mein dil laga
اور اپنے پروردگار ہی سے دل لگاؤ ۔
( ۸ ) اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو ( ف۸ )
اور اپنے رب ہی کی طرف راغب ہو5 ۔ ؏١
اور اپنے رب کی طرف راغب ہو جایا کریں
سورة الْاِنْشِرَاح حاشیہ نمبر :5 فارغ ہونے سے مراد اپنے مشاغل سے فارغ ہونا ہے ، خواہ وہ دعوت و تبلیغ کے مشاغل ہوں یا اسلام قبول کرنے والوں کی تعلیم و تربیت کے مشاغل ، یا اپنے گھر بار اور دنیوی کاموں کے مشاغل ۔ حکم کا منشا یہ ہے کہ جب کوئی اور مشغولیت نہ رہے تو اپنا فارغ وقت عبادت کی ریاضت و مشقت میں صرف کرو اور ہر طرف سے توجہ ہٹا کر صرف اپنے رب کی طرف متوجہ ہو جاؤ ۔