Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
وَاِذۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ وَالۡفُرۡقَانَ لَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَ‏ ﴿53﴾
اور ہم نے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کو تمہاری ہدایت کے لئے کتاب اور معجزے عطا فرمائے ۔
و اذ اتينا موسى الكتب و الفرقان لعلكم تهتدون
And [recall] when We gave Moses the Scripture and criterion that perhaps you would be guided.
Aur hum ney ( hazrat ) musa ( alh-e-salam ) ko tumhari hidayat kay liye kitab aur moajzay ata farmaye.
اور ( یاد کرو ) جب ہم نے موسیٰ کو کتاب دی ، اور حق و باطل میں تمیز کا معیار ( بخشا ) تاکہ تم راہ راست پر آؤ ۔
اور جب ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی اور حق و باطل میں تمیز کر دینا کہ کہیں تم راہ آؤ ۔
یاد کرو ﴿ٹھیک اس وقت جب تم یہ ظلم کر رہے تھے﴾ ہم نے موسیٰ علیہ السلام کو کتاب اور فرقان 69 عطا کی تاکہ تم اس کے ذریعے سے سیدھا راستہ پا سکو ۔
اور جب ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب اور حق و باطل میں فرق کرنے والا ( معجزہ ) عطا کیا تاکہ تم راہِ ہدایت پاؤ
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :69 فُرقَان: وہ چیز جس کے ذریعہ سے حق اور باطل کا فرق نمایاں ہو ۔ اُردو میں اس کے مفہُوم سے قریب تر لفظ”کَسوَٹی“ ہے ۔ یہاں فرقان سے مراد دین کا وہ علم اور فہم ہے ، جس سے آدمی حق اور باطل میں تمیز کرتا ہے ۔