Surah

Information

Surah # 96 | Verses: 19 | Ruku: 1 | Sajdah: 1 | Chronological # 1 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍ‌ۚ‏ ﴿2﴾
جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا ۔
خلق الانسان من علق
Created man from a clinging substance.
Jiss nay insan ko khoon kay lothray say peda kiya
اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے ۔
( ۲ ) آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا ، پڑھو ( ف٤ )
جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی ۔ 4
اس نے انسان کو ( رحمِ مادر میں ) جونک کی طرح معلّق وجود سے پیدا کیا
سورة العلق حاشیہ نمبر : 4 کائنات کی عام تخلیق کا ذکر کرنے کے بعد خاص طور پر انسان کا ذکر کیا کہ اللہ تعالی نے کس حقیر حالت سے اس کی تخلیق کی ابتدا کر کے اسے پورا انسان بنایا ۔ علق جمع ہے علقہ کی جس کے معنی جمے ہوئے خون کے ہیں ۔ یہ وہ ابتدائی حالت ہے جو استقرار حمل کے بعد پہلے چند دنوں میں رونما ہوتی ہے ، پھر وہ گوشت کی شکل اختیار کرتی ہے اور اس کے بعد بتدریج اس میں انسانی صورت بننے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے ( تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد سوم ، الحج آیت 5 ۔ حواشی 5 تا 7 )