Surah

Information

Surah # 96 | Verses: 19 | Ruku: 1 | Sajdah: 1 | Chronological # 1 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
الَّذِىۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِۙ‏ ﴿4﴾
جس نے قلم کے ذریعے ( علم ) سکھایا ۔
الذي علم بالقلم
Who taught by the pen -
Jiss nay qalam kay zariye ( ilm ) sikhaya
جس نے قلم سے تعلیم دی ۔
( ٤ ) جس نے قلم سے لکھنا سکھایا ( ف۵ )
جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا ، 5
جس نے قلم کے ذریعے ( لکھنے پڑھنے کا ) علم سکھایا
سورة العلق حاشیہ نمبر : 5 یعنی یہ اس کا انتہائی کرم ہے کہ اس حقیر ترین حالت سے ابتدا کر کے اس نے انسان کو صاحب علم بنایا جو مخلوقات کی بلند ترین صفت ہے ، اور صرف صاحب علم ہی نہیں بنایا ، بلکہ اس کو قلم کے استعمال سے لکھنے کا فن سکھایا جو بڑے پیمانے پر علم کی اشاعت ، ترقی ، اور نسلا بعد نسل اس کے بقا اور تحفظ کا ذریعہ بنا ۔ اگر وہ الہامی طور پر انسان کو قلم اور کتابت کے فن کا یہ علم نہ دیتا تو انسان کی علمی قابلیت ٹھٹھر کر رہ جاتی اور اسے نشو و نما پانے ، پھیلنے اور ایک نسل کے علوم دوسری نسل تک پہنچنے اور آگے مزید ترقی کرتے چلے جانے کا موقع ہی نہ ملتا ۔