Surah

Information

Surah ID #96
Total Verses 19 Ayaat
Rukus 1
Sajdah 1
Actual Order #1
Classification Makkan
Revelation Location & Period Early Makkah phase (610-618 AD)
Surah 96: Al-Alaq Ayat #8
اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجۡعٰىؕ‏ ﴿8﴾
Indeed, to your Lord is the return.
یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے ۔

More translations & tafseer

ان الى ربك الرجعى
Indeed, to your Lord is the return.
Yaqeenan lotna teray rab ki taraf hai
سچ تو یہ ہے کہ تمہارے پروردگار ہی کی طرف سب کو لوٹنا ہے ۔
( ۸ ) بیشک تمہارے رب ہی کی طرف پھرنا ہے ( ف۸ )
﴿حالانکہ﴾ پلٹنا یقینا تیرے رب ہی کی طرف ہے ۔ 9
بیشک ( ہر انسان کو ) آپ کے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے
سورة العلق حاشیہ نمبر : 9 یعنی خواہ کچھ بھی اس نے دنیا میں حاصل کرلیا ہو جس کے بل پر وہ تمرد اور سرکشی کر رہا ہے ۔ آخر کار اسے جانا تو تیرے رب ہی کے پاس ہے ۔ پھر اسے معلوم ہوجائے گا کہ اس روش کا انجام کیا ہوتا ہے ۔