Surah

Information

Surah # 96 | Verses: 19 | Ruku: 1 | Sajdah: 1 | Chronological # 1 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
كَلَّا ؕ لَا تُطِعۡهُ وَاسۡجُدۡ وَاقۡتَرِبْ۩‏ ﴿19﴾
خبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجدہ کر اور قریب ہو جا ۔
كلا لا تطعه و اسجد و اقترب
No! Do not obey him. But prostrate and draw near [to Allah ].
Khabardar! isska kehna hergiz na manna aur sajda ker aur qareeb hoja.
ہرگز نہیں ! اس کی بات نہ مانو ، اور سجدہ کرو ، اور قریب آجاؤ ۔ ( ٦ )
( ۱۹ ) ہاں ہاں ، اس کی نہ سنو اور سجدہ کرو ( ف۱۸ ) اور ہم سے قریب ہوجاؤ ، ( السجدة ۔ ۱٤ )
ہرگز نہیں ، اس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور ﴿ اپنے رب کا ﴾ قرب حاصل کرو ۔ 16 ؏١ السجدۃ
ہرگز نہیں! آپ اس کے کئے کی پرواہ نہ کیجئے ، اور ( اے حبیبِ مکرّم! ) آپ سر بسجود رہئے اور ( ہم سے مزید ) قریب ہوتے جائیے
سورة العلق حاشیہ نمبر : 16 سجدہ کرنے سے مراد نماز ہے ۔ یعنی اے نبی ، تم بے خوف اسی طرح نماز پڑھتے رہو جس طرح پڑھتے رہے ہو ، اور اس کے ذریعہ سے اپنے رب کا قرب حاصل کرو ۔ صحیح مسلم وغیرہ میں حضرت ابو ہریرہ کی روایت ہے کہ بندہ سب سے زیادہ اپنے رب سے اس وقت قریب ہوتا ہے جب وہ سجدہ میں ہوتا ہے اور مسلم میں حضرت ابو ہریرہ کی یہ روایت بھی آئی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ آیت پڑھتے تھے تو سجدہ تلاوت ادا فرماتے تھے ۔