Surah

Information

Surah ID #97
Total Verses 5 Ayaat
Rukus 1
Sajdah 0
Actual Order #25
Classification Makkan
Revelation Location & Period Early Makkah phase (610-618 AD)
Surah 97: Al-Qadr Ayat #4
تَنَزَّلُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَالرُّوۡحُ فِيۡهَا بِاِذۡنِ رَبِّهِمۡ‌ۚ مِّنۡ كُلِّ اَمۡرٍ ۛۙ‏ ﴿4﴾
The angels and the Spirit descend therein by permission of their Lord for every matter.
اس ( میں ہر کام ) کے سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح ( جبرائیل ) اترتے ہیں ۔

More translations & tafseer

تنزل الملىكة و الروح فيها باذن ربهم من كل امر
The angels and the Spirit descend therein by permission of their Lord for every matter.
Iss ( mein her kaam ) kay siranjam denay ko apney rab kay hukum say farishty aur rooh ( jibrael ) utertay hain
اس میں فرشتے اور روح اپنے پروردگار کی اجازت سے ہر کام کے لیے اترتے ہیں ۔ ( ٣ )
( ٤ ) اس میں فرشتے اور جبریل اترتے ہیں ( ف۵ ) اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے ( ف٦ )
فرشتے اور روح 3 اس میں اپنے رب کے اذن سے ہر حکم لے کر اترتے ہیں ۔ 4
اس ( رات ) میں فرشتے اور روح الامین ( جبرائیل ) اپنے رب کے حکم سے ( خیر و برکت کے ) ہر امر کے ساتھ اترتے ہیں
سورة القدر حاشیہ نمبر : 3 روح سے مراد جبریل علیہ السلام ہیں جن کے فضل و شرف کی بنا پر ان کا ذکر فرشتوں سے الگ کیا گیا ہے ۔ سورة القدر حاشیہ نمبر : 4 یعنی وہ بطور خود نہیں آتے بلکہ اپنے رب کے اذن سے آتے ہیں ۔ اور ہر حکم سے مراد وہی ہے جسے سورۃ دخان آیت 5 میں امر حکیم ( حکیمانہ کام ) کہا گیا ہے ۔