Surah

Information

Surah # 98 | Verses: 8 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 100 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ اُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ خَيۡرُ الۡبَرِيَّةِ ؕ‏ ﴿7﴾
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے یہ لوگ بہترین خلائق ہیں ۔
ان الذين امنوا و عملوا الصلحت اولىك هم خير البرية
Indeed, they who have believed and done righteous deeds - those are the best of creatures.
Be-shak jo log eman laey aur nek amal kiey yeh log behtreen khalaeeq hain.
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ بیشک ساری مخلوق میں سب سے بہتر ہیں
( ۷ ) بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے وہی تمام مخلوق ہیں بہتر ہیں ،
جو لوگ ایمان لے آئے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ، وہ یقینا بہترین خلائق ہیں ۔ 10
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہی لوگ ساری مخلوق سے بہتر ہیں
سورة البینہ حاشیہ نمبر : 10 یعنی وہ خدا کی مخلوقات میں سب سے حتی کہ ملائکہ سے بھی افضل و اشرف ہیں ۔ کیونکہ فرشتے نافرمانی کا اختیار ہی نہیں رکھتے اور یہ اس کا اختیار رکھنے کے باوجود فرمانبرداری اختیار کرتے ہیں ۔