Surah

Information

Surah # 98 | Verses: 8 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 100 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
جَزَآؤُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتُ عَدۡنٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا ‌ؕ رَضِىَ اللّٰهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُوۡا عَنۡهُ ‌ؕ ذٰلِكَ لِمَنۡ خَشِىَ رَبَّهٗ‏ ﴿8﴾
ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشگی والی جنتیں ہیں جنکے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ تعا لٰی ان سے راضی ہوا اور یہ اس سے راضی ہوئے یہ ہے اس کے لئے جو اپنے پروردگار سے ڈرے ۔
جزاؤهم عند ربهم جنت عدن تجري من تحتها الانهر خلدين فيها ابدا رضي الله عنهم و رضوا عنه ذلك لمن خشي ربه
Their reward with Allah will be gardens of perpetual residence beneath which rivers flow, wherein they will abide forever, Allah being pleased with them and they with Him. That is for whoever has feared his Lord.
Inn ka badla unkay rab kay pass hameshgi wohi jannaten hein jinkay neechy nehrein beh rahi hein jin mein who hamesha hamesha rahein gay.Allah Taalaa unsy razi hua aur yeh uss say razi huye.yeh hai uskay liey jo apnay perwardigar say daray.
################
( ۸ ) ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں ، اللہ ان سے راضی ( ف۱۳ ) اور وہ اس سے راضی ( ف۱٤ ) یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے ( ف۱۵ )
ان کی جزا ان کے رب کے ہاں دائمی قیام کی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی ، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے ۔ یہ کچھ ہے اس شخص کے لیے جس نے اپنے رب کا خوف کیا ہو ۔ 11 ؏
ان کی جزا ان کے رب کے حضور دائمی رہائش کے باغات ہیں جن کے نیچے سے نہریں رواں ہیں ، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، اﷲ اُن سے راضی ہوگیا ہے اور وہ لوگ اس سے راضی ہیں ، یہ ( مقام ) اس شخص کے لئے ہے جو اپنے رب سے خائف رہا
سورة البینہ حاشیہ نمبر : 11 بالفاظ دیگر جو شخص خدا سے بے خوف اور اس کے مقابلہ میں جری و بے باک بن کر نہیں رہا بلکہ دنیا میں قدم قدم پر اس بات سے ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتا رہا کہ کہیں مجھ سے ایسا کوئی کام نہ ہوجائے جو خدا کے ہاں میری پکڑ کا موجب ہو ، اس کے لیے خدا کے پاس یہ جزا ہے ۔