Surah

Information

Surah # 100 | Verses: 11 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 14 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
فَالۡمُغِيۡرٰتِ صُبۡحًا ۙ‏ ﴿3﴾
پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم
فالمغيرت صبحا
And the chargers at dawn,
Phir subha kay waqat dhawa bolney walon ki qasam
پھر صبح کے وقت یلغار کرتے ہیں ۔
( ۳ ) پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں ( ف٤ )
پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں ، 3
پھر جو صبح ہوتے ہی ( دشمن پر ) اچانک حملہ کر ڈالتے ہیں
سورة العدیات حاشیہ نمبر : 3 اہل عرب کا قاعدہ تھا کہ جب کسی بستی پر انہیں چھاپہ مارنا ہوتا تو رات کے اندھیرے میں چل کر جاتے تاکہ دشمن خبردار نہ ہوسکے ، اور صبح سویرے اچانک اس پر ٹوٹ پڑتے تھے تاکہ صبح کی روشنی میں ہر چیز نظر آسکے ، اور دن اتنا زیادہ روشن بھی نہ ہو کہ دشمن دور سے ان کو آتا دیکھ لے اور مقابلہ کے لیے تیار ہوجائے ۔