Surah

Information

Surah # 101 | Verses: 11 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 30 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِؕ‏ ﴿5﴾
اور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے ۔
و تكون الجبال كالعهن المنفوش
And the mountains will be like wool, fluffed up.
Aur pahar dhunay huye rangeen oon ki tarah hojaein gay.
اور پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے ۔
( ۵ ) اور پہاڑ ہوں گے جیسے دھنکی اون ( ف٤ )
اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون کی طرح ہوں گے ۔ 2
اور پہاڑ رنگ برنگ دھنکی ہوئی اُون کی طرح ہو جائیں گے
سورة القارعہ حاشیہ نمبر : 2 یہاں تک قیامت کے پہلے مرحلے کا ذکر ہے ۔ یعنی جب وہ حادثہ عظیم برپا ہوگا جس کے نتیجے میں دنیا کا سارا نظام درہم برہم ہوجائے گا اس وقت لوگ گھبراہٹ کی حالت میں اس طرح بھاگے بھاگے پھریں گے جیسے روشنی پر آنے والے پروانے ہر طرف پراگندہ و منتشر ہوتے ہیں ، اور پہاڑ رنگ برنگ کے ڈھنکے ہوئے اون کی طرح اڑنے لگیں گے ۔ رنگ برنگ کے اون سے پہاڑوں کو تشبیہ اس لیے دی گئی ہے کہ ان کے رنگ مختلف ہوتے ہیں ۔