Surah

Information

Surah # 102 | Verses: 8 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 16 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ‏ ﴿3﴾
ہرگز نہیں تم عنقریب معلوم کر لو گے ۔
كلا سوف تعلمون
No! You are going to know.
Hergiz nahi tum unqareeb maloom kerlogay.
ہرگز ایسا نہیں چاہیے ۔ تمہیں عنقریب سب پتہ چل جائے گا ۔
( ۳ ) ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے ( ف۵ )
ہرگز نہیں ، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا ۔ 3
ہرگز نہیں! ( مال و دولت تمہارے کام نہیں آئیں گے ) تم عنقریب ( اس حقیقت کو ) جان لو گے
سورة التکاثر حاشیہ نمبر : 3 یعنی تمہیں یہ غلط فہمی ہے کہ متاع دنیا کی یہ کثرت ، اور اس میں دوسروں سے بڑھ جانا ہی ترقی اور کامیابی ہے ۔ حالانکہ یہ ہرگز ترقی اور کامیابی نہیں ہے ۔ عنقریب اس کا برا انجام تمہیں معلوم ہوجائے گا اور تم جان لو گے کہ یہ کتنی بڑی غلطی تھی جس میں تم عمر بھر مبتلا رہے ۔ عنقریب سے مراد آخرت بھی ہوسکتی ہے ، کیونکہ جس ہستی کی نگاہ ازل سے ابد تک تمام زمانوں پر حاوی ہے ، اس کے لیے چند ہزار یا چند لاکھ سال بھی زمانے کا ایک چھوٹا سا حصہ ہیں ۔ لیکن اس سے مراد موت بھی ہوسکتی ہے ، کیونکہ وہ تو کسی انسان سے بھی کچھ زیادہ دور نہیں ہے ، اور یہ بات مرتے ہی انسان پر کھل جائے گی کہ جن مشاغل میں وہ اپنی ساری عمر کھپا کر آیا ہے وہ اس کے لیے سعادت و خوش بختی کا ذریعہ تھے یا بد انجامی و بدبختی کا ذریعہ ۔